لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیارعلاقے میں شننان شہرکے نیڈونگ علاقے کے گیلسانگ قبرستان میں3ہزارسال پرانا غارمیں بنا مقبرہ دریافت ہوا ہے،جوعلاقے میں ابتک کا قدیم ترین مقبرہ ہے۔
کاربن 14 ڈیٹنگ ڈیٹا کے مطابق یہ مقبرہ 1200 قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔غار میں بنے اس مقبرے سمیت اس مقام سے مجموعی طور پر40 قدیم مقبرے، پتھرکے مقبرے اورزمین کے گڑھے دریافت ہوئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان مقبروں کی تعمیر 13ویں صدی قبل مسیح اور ساتویں صدی عیسوی کے درمیان تبتی ٹوبو عہد کے دور میں ہوئی تھی۔ اس مقام سے مٹی،لکڑی اور پتھر سے بنے برتن بھی دریافت ہوئے ہیں۔مردوں کے ساتھ دفن کیے جانے والی تمام اشیا میں زیادہ تربرتن ہیں، جنہیں مختلف علاقائی خصوصیات کے ساتھ مخصوص اشکال میں بنایا گیا تھا۔