بیجنگ (شِنہوا) چین کے عمومی سرکاری بجٹ کی آمدنی رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد بڑھ کر 151 کھرب 80ارب یوآن (21کھرب 10 ارب ڈالر) ہو گئی۔
وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق مرکزی حکومت نے69 کھرب70 ارب یوآن ریونیو اکٹھا کیا، جو گزشتہ سال سے 9.5 فیصد زیادہ ہے، جب کہ مقامی حکومتوں کی آمدنی 10.3 فیصد اضافہ سے 82 کھرب10 ارب یوآن ہوگئی۔
پہلے آٹھ ماہ میں ٹیکس ریونیو 127 کھرب90 ارب یوآن رہا، جو گزشتہ سال سے 12.9 فیصد زیادہ ہے۔ پہلے آٹھ مہینوں میں بجٹ اخراجات 3.8 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 171کھرب40ارب یوآن ہو گئے۔
وزارت کے مطابق، مالیاتی محصول میں اضافہ ، جو کہ پائیدار اقتصادی بحالی کی وجہ سے ہے، بنیادی طور پر پچھلے سال اپریل سے بڑے پیمانے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس برقرار رکھنے اور رقم واپسی کی پالیسیوں کے نفاذ کےباعث نسبتاًکم بیس کی وجہ سے ہے۔