• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر کی 2023 کے پہلے 11 ماہ کے دوران مستحکم ترقیتازترین

January 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ سیکٹرنے 2023 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پیداوار اور آمدنی کےلحاظ سے مضبوط ترقی کی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررزکے مطابق،اس مدت کے دوران اس شعبے کی مجموعی ایڈڈ ویلیومیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا، جو مجموعی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آٹوموبائل مینوفیکچرنگ صنعت کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال سے11.2 فیصد بڑھ کر90کھرب70ارب یوآن(تقریباً12کھرب80ارب ڈالر) ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران  اس صنعت کا مجموعی منافع 448 ارب 98کروڑیوآن رہا جو2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہے۔