بیجنگ(شِنہوا) چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے شہریوں کو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں کے رجسٹرڈ ٹور گروپس کے ذریعے جنوبی صوبے ہائی نان کا 144 گھنٹے کے لیے ویزہ فری دورہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
امیگریشن کے قومی ادارے(این آئی اے) نے منگل کوبتایا کہ منگل سے ہی موثر ہونے والی اس پالیسی کا اطلاق صوبے میں ریاست کی طرف سے قائم تمام کھلی بندرگاہوں پرہوگااور سفر کا دائرہ ہائی نان کے انتظامی علاقے تک محدود ہوگا۔
پالیسی کے مطابق ہر ٹور گروپ کے لیے کم از کم دو افراد پر مشتمل ہونا اورپورے گروپ کے لیے ایک ساتھ داخل اور باہر نکلنا لازمی ہوگا۔
این آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ علاقائی ویزا فری انٹری پالیسیوں کو بہتر سے بہتر بنانا جاری اور امیگریشن مینجمنٹ سسٹم کو مزید آسان بناتے ہوئے چین آنے والے غیر ملکی شہریوں کا خیر مقدم کرے گا۔