بیجنگ (شِنہوا) چین کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس جنوری 2024 میں 112.8 پوائنٹس پر آگیا جو ایک ماہ قبل کی نسبت 0.4 پوائنٹس زائد ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خاص کر لاجسٹکس کے حجم پر نگاہ رکھنے والا ذیلی اشاریہ جنوری میں 125.3 پوائنٹس رہا جو 23 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیہی علاقوں میں لاجسٹکس کے حجم پر نگاہ رکھنے والا ذیلی اشاریہ گزشتہ ماہ کی نسبت 1.3 پوائنٹس اضافے سے جنوری میں 129.1 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
تنظیم نے ان انڈیکسوں کی مستحکم کارکردگی وجہ موسم بہار تہوار سے قبل ترسیل کی بڑھتی طلب کو قرار دیا ہے۔ یہ تہوار چینی قمری نیا سال بھی کہلاتا ہے۔
ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس چین کے ایک بڑے آن لائن خوردہ فروش JD.com کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے جس کا بیس لائن انڈیکس 100 پوائنٹس پر قائم کیا گیا تھا۔