شی آن (شِنہوا) ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے ایچ ایچ -100 بغیر پائلٹ کمرشل ہوائی جہاز نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی ہے۔
معروف طیارہ ساز ادارے، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے بتایا کہ ایچ ایچ-100 جہاز نے اپنی پہلی پرواز چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن کے ایک عام ہوائی اڈے پر کی۔
ایچ ایچ -100 کو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ ایکس اے سی کمرشل ایئرکرافٹ کمپنی لمیٹڈ نے بغیر کسی معاونت شی آن میں تیار کیا ہے۔ یہ صوبہ شانشی میں ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کا ماتحت ادارہ ہے۔ جس کے دو بڑے حصے یعنی بغیر پائلٹ ہوائی جہاز اور زمین پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹیشن ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے کہا کہ پرواز کے دوران بغیر پائلٹ ہوائی جہاز نے مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے تمام متعلقہ نظام آزمائشی پرواز کی تمام ضروریات پر پورا اترے۔

تیار کنندہ کے مطابق ایچ ایچ -100 میں کم لاگت اور زیادہ وزن جیسے متعدد فوائد موجود ہیں۔ اس کا ڈیزائن کردہ زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 2 ہزار کلوگرام ، 700 کلوگرام پے لوڈ گنجائش اور 520 کلومیٹر تک مکمل وزن کےساتھ سفر شامل ہے۔
اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اوریہ 5 ہزار میٹربلندی تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک مال بردار ہوائی جہاز ہے جو تقریباََ 4 مکعب میٹر سامان لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
تیار کنندہ کے مطابق ایچ ایچ -100 مؤثر، فضائی ۔ زمینی نقل و حمل خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔
یہ علاقائی فضائی ترسیل میں کردار ادا کرنے کے علاوہ جنگل اور سبزہ زار میں آگ بجھانے ، امدادی سامان کی ترسیل ، ہنگامی رابطوں اور موسم میں تبدیلی سے نمنٹے کے ردعمل کی ضروریات بھی پوری کرے گا۔