• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ایچ کے ایس اے آر میں ساتویں ضلع کونسل کے عام انتخابات 10 دسمبر کوہوں گےتازترین

July 24, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ  کے ایس اے آر) حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ساتویں ضلع کونسل کے عام انتخابات رواں سال 10 دسمبر کو ہوں گے۔ ترجمان نے پیرکوبتایا کہ ضلعی کمیٹیوں کے حلقوں اور ضلع کونسل کے جغرافیائی حلقوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ساتویں مدت کی ضلعی کونسلیں ایچ  کے ایس اے آرکے بنیادی قانون کے تحت  مشاورتی اور خدمات کے امور انجام دینے، ایچ  کے ایس اے آر کے ضلعی گورننس کے امورمیں مناسب تعاون اور عوام کی توقعات پر مؤثر طریقے سے پورا اترنے کے لیے سختی سے عمل کریں گی۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ 2023 کے ضلع کونسل کے عام انتخابات،بشمول ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے حلقے اور ضلع کونسل کے جغرافیائی حلقے کے انتخابات  کے لیے نامزدگی کی مدت 17 سے 30 اکتوبر تک ہوگی۔