• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ایکسپورٹ کنٹینر شپنگ پرائس انڈیکس میں جنوری میں 36.2 فیصداضافہتازترین

February 15, 2024

شنگھائی(شِنہوا)چین کے ایکسپورٹ کنٹینر شپنگ پرائس انڈیکس میں جنوری 2024 میں گزشتہ ماہ کی نسبت 36.2 فیصد اضافہ ہوا۔

شنگھائی شپنگ ایکسچینج کے اعداد و شمارکےمطابق اوسط چائنہ کنٹینرائزڈ فریٹ انڈیکس (سی سی ایف آئی ) پچھلے مہینے 1 ہزار 191.91 رہا۔

یوروپ سروس کے لیے انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں گزشتہ ماہ کی نسبت  74.3 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے بعد بحیرہ روم سروس اور فارس گلف/ بحیرہ احمر کی سروس دوسری اورتیسری نمبر پر رہی جن میں گزشتہ ماہ کی نسبت بالترتیب 72.1 فیصد اور 40.4 فیصد اضافہ ہوا۔