• Huntsville, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ایکسپریس ڈیلیوری شعبے کی مئی میں زبردست ترقیتازترین

June 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی معیشت کی مستحکم بحالی اور خاص کر کھپت میں تیزی سے اضافے کی بدولت مئی میں چین کے ایکسپریس ڈیلیوری شعبے کے کاروباری حجم اور آمدن دونوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

چینی ریاستی ڈاک بیور کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 14.78 ارب پارسل کی ترسیل کی گئی جو ماہانہ کاروباری حجم کے اعتبار سے تاریخ کی بلند ترین سطح ہے اور گزشتہ برس کی نسبت23.8 فیصد زائد ہے۔ یہ شرح نمو اپریل کے مقابلے میں بھی زائد ہے جو22.7 فیصد تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک کی کوریئر کمپنیاں 29 اپریل تک 50 ارب پارسلز کی ترسیل کرچکی تھیں۔ یہ ہدف 2023 کے مقابلے میں 32 دن قبل حاصل کیا گیا۔

چین کی ایکسپریس ڈیلیوری کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدن گزشتہ ماہ تقریبا 116 ارب یوآن (تقریبا 16.3 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو اپریل کی آمدن سے زائد اور گزشتہ برس کی نسب 15.6 فیصد اضافہ ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں اس شعبے کا کاروباری حجم 65.59 ارب پارسل تک پہنچ گیا جو ایک برس قبل اسی مدت کے مقابلے میں 24.4 فیصد زائد ہے۔ اس مدت میں کاروباری آمدن میں 537.11 ارب یوآن کا اضافہ ہوا۔ جو گزشتہ برس کی نسبت 16.6 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ روز جاری تازوہ اعدادوشمار کے مطابق صنعتی پیداوار میں مسلسل اضافے اور یوم مئی کی تعطیلات سے کھپت میں بحالی ہوئی اور اس سے چینی معیشت میں بہتری کا رجحان مزید مستحکم ہوا۔

مئی میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 3.7 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.4 فیصد زائد ہے۔