• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ایکسپریس ڈیلیوری شعبہ میں جنوری تا فروری دوہرے ہندسے کی ترقی ریکارڈتازترین

March 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے کورئیر سیکٹر نے سال 2024 کا اچھا آغاز کرتے ہوئے جنوری اور فروری کے مہینوں میں نمایاں طورپرترقی کی ہے۔

یہ بات سٹیٹ پوسٹ بیورو کی طرف سے جاری کردہ صنعتی انڈیکس میں بتائی گئی ہے۔

بیورو کے مطابق 2024 کے پہلے دو ماہ میں ایکسپریس ڈیلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس 329.6 رہا ہے جو گزشتہ سال اسی مدت کی نسبت 26.7 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق موسمِ بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران ترسیل کی زیادہ مانگ کی بدولت ترقیاتی پیمانے کا ذیلی اشاریہ گزشتہ سال کے مقابلے میں29.8 فیصد بڑھ کر 407.1 تک پہنچ گیا ۔اسی طرح خدمات  کے معیار کے لیے ذیلی اشاریہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 39.4 فیصد اضافہ ہوااور ترقیاتی صلاحیت کے لیے ذیلی اشاریہ میں گزشتہ سال کی نسبت 7.1 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ انڈیکس ترسیلی خدمات فراہم کرنے والی  بڑی لاجسٹکس کمپنیوں کے اعدادوشمار کی بنیاد پرمرتب کیا گیا ہےجو ملک کے کورئیر سیکٹر میں مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے