• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ایکسپریس ڈلیوری سیکٹر میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تیز تر توسیعتازترین

October 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے کورئیر سیکٹر میں رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران کاروباری حجم اور آمدنی کے لحاظ سے دوہرے ہندسوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

چینی اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے اعداد و شمارکے مطابق اس عرصے میں شعبے نے748 ارب 81 کروڑ(تقریباً 104 ارب 29 کروڑ ڈالر) کی مجموعی آمدنی حاصل کی جوگزشتہ سال کی نسبت 10.7 فیصد زیادہ ہے۔

اس شعبے کی کمپنیوں نے اسی مدت میں81 ارب 46 کروڑ پارسلز ترسیل کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 15.9 فیصد زیادہ ہے۔