بیجنگ(شِنہوا)گزشتہ ماہ فروری میں چین کی ڈاک کی صنعت کی کاروباری آمدنی اور پارسل کے حجم دونوں میں زبردست توسیع ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ ماہ اس شعبے کی کاروباری آمدنی میں 114 ارب 24 کروڑ یوآن (تقریباً 16 ارب 54 کروڑ ڈالر) کا اضافہ ہواجو گزشتہ سال کی نسبت 27.4 فیصد زائد ہے ۔
چین کی ایکسپریس ڈیلیوری سروس کمپنیوں نے فروری میں 9 ارب 18 کروڑ پارسلز کی ترسیل کی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 32.8 فیصد کی تیزی ظاہر ہوتی ہے جبکہ ان کی کاروباری آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.3 فیصد بڑھ کر 84 ارب 97 کروڑ یوآن ہو گئی۔
رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین کی ڈاک کی صنعت کی کاروباری آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر226 ارب 92 کروڑیوآن تک پہنچ گئی۔