بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں چین کی ڈاک کی صنعت میں کاروباری آمدنی اور پارسل کے حجم میں مستحکم ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔
چینی سٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق اس عرصے کے دوران اس شعبے کی کاروباری آمدنی میں 848 ارب 23 کروڑ یوآن (تقریباً 117 ارب 83 کروڑ ڈالر) کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 10.5 فیصد زائد ہے۔ صرف جولائی میں کاروباری آمدنی 5.3 فیصد اضافے کے ساتھ 119 ارب 45 کروڑ یوآن رہی۔
جنوری سے جولائی کے عرصے میں تقریباً 87 ارب 37 کروڑ پارسل کی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 12.8 فیصد زیادہ ہے جبکہ جولائی میں یہ تعداد 9.7 فیصد اضافے سے 13 ارب 16 کروڑ رہی۔
چین کی ایکسپریس ڈیلیوری سروس کمپنیوں نے جنوری سے جولائی تک 70 ارب 30 کروڑ پارسلز کی ترسیل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 15.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ ان کی کاروباری آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 10.5 فیصد بڑھ کر 649 ارب 53 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔
جولائی میں ایکسپریس ڈیلیوری سروس انڈسٹری کی کاروباری آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6 فیصد بڑھ کر95 ارب 24 کروڑ یوآن ریکارڈ کی گئی۔