• Dallas, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اقتصادی مرکز صوبے جیانگ سو کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ بیرونی تجارتتازترین

July 19, 2024

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی اقتصادی مرکزکی حیثیت کے حامل صوبے جیانگ سو کی بیرونی تجارت رواں سال کی پہلی ششماہی میں 26.8 کھرب یوآن (تقریباً 376 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

صوبائی دارالحکومت میں نان جنگ کسٹمز کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ برس کی نسبت 8.5 فیصد زائد اور ملک کی مجموعی بیرونی تجارت کا 12.7 فیصد ہیں۔

جیانگ سو کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد اضافے سے 17.2 کھرب یوآن جبکہ درآمدات 9.3 فیصد اضافے کے ساتھ 959.74 ارب یوآن رہی۔

پہلی ششماہی کے دوران جیانگ سو کے نجی کاروباری اداروں کی بیرونی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 14.7 فیصد اضافہ ہوا ور یہ 12.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

اس عرصے میں صوبے کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت 12 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 13.6 فیصد زائد ہے جبکہ آسیان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تجارت میں بالترتیب 10.5 فیصد اور 13.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔