• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے الیکٹرانکس پیداواری شعبے میں مضبوط پیداوار، برآمدات میں اضافہتازترین

June 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے الیکٹرانکس پیداواری صنعت نے رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں مضبوط کارکردگی  کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ پیداوار میں مسلسل اضافہ اور مقامی و عالمی طلب کی بحالی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کا مجموعی منافع گزشتہ برس کی نسبت 75.8 فیصد اضافے سے 144.2 ارب یوآن (تقریبا 20.3 ارب امریکی ڈالر) رہا۔

اسی عرصے میں ان کمپنیوں کی مشترکہ کاروبار آمدن  46.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.9 فیصد زائد ہے۔

وزارت کے مطابق شعبے کی رسد اور طلب دونوں کی اچھی کارکردگی اس توسیع کی وجہ ہے۔

جنوری سے اپریل کے دوران اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے نسبت میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا جو ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار کی شرح نمو سے 7.3 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق چین نے ابتدائی 4 ماہ میں 4 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ برآمد کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 9.6 فیصد  زائد ہیں جبکہ موبائل فونز کی برآمدات 4.6 فیصد اضافے سے 24 کروڑ 10 لاکھ یونٹس رہیں۔

بڑی کمپنیوں سے مراد وہ ادارے ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدن کم از کم 2 کروڑ یوآن ہو۔