بیجنگ(شِنہوا)چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے لیےنئے پبلک چارجنگ پائلزمیں اگست میں مستحکم توسیع ریکارڈ کی گئی۔
چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر پروموشن الائنس کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ تقریباً 61 ہزار پبلک چارجنگ پائلز شامل کیے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39.9 فیصد زیادہ ہیں۔
الائنس نے کہا کہ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک اوسطاً ہر ماہ تقریباً54 ہزارنئے پائلز قائم کئے گئے۔
چارجنگ کی سہولیات میں تیز ترترقی ملک کے ابھرتے ہوئے نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کے شعبے کی بدولت ہے۔