دالیان (شِنہوا) چین کے امونیا ایندھن سے چلنے والے پہلے ہائی پاور درمیانی رفتار کے انجن کا شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہردالیان میں کامیاب آزمائشی تجربہ کیا گیا ہے۔
امونیا ایندھن سے چلنے والا انجن، جس میں کم کاربن، بہترین حفاظت اور تبدیل ہونے کی بہترین صلاحیت موجود ہے، کو چین کی سی آر آر سی دالیان کمپنی نے اپنی خود ساختہ ڈیزل انجن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔
یہ ماحول دوست انجن کاربن اخراج کو 80 فیصد تک کم اور ایک سلنڈر سے 208 کلو واٹ تک بجلی پیدا کر سکتا ہے، جس میں امونیا کی توانائی 85 فیصد ہے۔
یہ امونیا ایندھن سے چلنے والے انجن کے اجزاء، مکمل مشین اور ایپلیکیشن کے ساتھ پوری انڈسٹری چین کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اس کی طاقت ، اقتصادی کارکردگی، اخراج، ٹیکنالوجی اور قابل اعتماد ہونے کی سطح اندرون اور بیرون ملک اعلی درجے پر ہے۔