تائی یوآن (شِنہوا)چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کی عوامی عدالت عالیہ کے سابق صدر ہو یی فینگ کے خلاف شنشی صوبے کے شہرشن ژو کی ایک عدالت میں مبینہ رشوت ستانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ نے ہو پر الزام لگایا کہ اس نے 1997 اور 2018 کے درمیان اندرونی منگولیا میں اپنےمختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پروجیکٹ کنٹریکٹنگ، اہلکاروں کی ترقی اور کیس ہینڈلنگ جیسے معاملات میں دوسروں کو مدد فراہم کی جس کے عوض اس نے3کروڑ55لاکھ یوآن(تقریباً49لاکھ 40ہزارڈالر)کی رقم اور قیمتی اشیاء قبول کیں۔
فرد جرم کے مطابق، ہو نے 2019 میں ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے سابقہ عہدوں کے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے ذریعے معاملات کو ہینڈل کرنے میں دوسروں کی مدد کی جس کے بدلے میں اس نے20لاکھ یوآن نقد لیے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے، جن پرملزم اور اس کے وکلا نے جرح کی۔ ہو نے اعتراف جرم کیا اور اپنے آخری بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔