• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اندرونی منگولیا کی غیر ملکی تجارت میں جنوری تااکتوبر کے دوران 19.6 فیصد اضافہتازترین

November 10, 2022

ہوہوٹ (شِنہوا) چین کےشمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیرملکی تجارت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

مقامی کسٹمز کی جانب سے  جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک خطے کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم  119 ارب83کروڑ  یوآن (تقریباً 16 ارب 50کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال  کے مقابلے میں19.6   فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں برآمدات 28 فیصد بڑھ کر 49 ارب 11کروڑ یوآن ہو گئی  جبکہ درآمدات 14.3 فیصد بڑھ کر 70 ارب 72کروڑ یوآن ہو گئی ہیں۔

واضح رہے  کہ اندرونی منگولیا کے نجی شعبے نے غیر ملکی تجارت کی شرح  بڑھانے میں پیش رفت کی ہے۔ نجی کاروباری اداروں  کی جانب  سے دی جانے والی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت  26.9 فیصد بڑھ کر 82 ارب یوآن ہو گئی جو کہ خطے کے کل تجارت کا 68.8 فیصد بنتا ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ واقع ملکوں  کے ساتھ اس  خطے کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 26.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  والے ملکوں کے ساتھ اس مدت کے دوران اس کی تجارت میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔