بیجنگ(شِنہوا) چین کے انٹرنیٹ سیکٹر کی گزشتہ سال کی کاروباری آمدنی اور منافع میں مستحکم اضافہ ہوا۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمارکے مطابق،بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی 2023 میں گزشتہ سال سے 6.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17کھرب 50ارب یوآن(تقریباً246ارب46کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔
ان کمپنیوں کا مجموعی منافع 129ارب 50کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال سے 0.5 فیصد زیادہ ہے۔