• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے وفد کا ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی علاقوں کا دورہتازترین

November 29, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا وفد ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی دعوت پر ہانگ کانگ اور مکاؤ کے منگل سے اتوار تک چھ روزہ دورے پر ہے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق سی ایم ایس اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرلِن شی چھیانگ کی قیادت میں وفد کے ارکان میں چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے والے خلا نورد شامل ہیں جن میں شینژو-12  کے خلاباز لیو بومنگ، شینژو-13 کے خلاباز وانگ یاپھنگ، شینژو -14  کے خلاباز چھین ڈونگ، شینژو -15 کے خلاباز ژانگ لو کے علاوہ انسان بردار خلائی انجینئرنگ سسٹمز کے متعلقہ شعبوں کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انتظامات کے لیے مرکزی عوامی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

لی نے کہا کہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس نے ستاروں کی طرف پرواز کرنے کے چینی قوم کے ہزار سالہ خواب کو شرمندہ تعبیر کر کے تاریخ رقم کی ہے جس پر بطور چینی ہم سب کو بہت فخر ہے۔