• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے انسان بردارقمری مشن میں معمول کے مطابق پیش رفت جاری ہے:سی ایم ایس اےتازترین

February 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے کہا کہ ملک کا انسان بردار قمری مشن پروٹوٹائپ ترقیاتی مرحلے میں لانگ مارچ-10 راکٹ، انسان بردار خلائی جہاز مینگ ژو، قمری لینڈر لین یو اور چاند پر اترنے کے سوٹ کے ساتھ معمول کے مطابق پیش رفت کر رہا ہے۔

چین سائنسی تحقیق کے لیے 2030 سے پہلے اپنے خلابازوں کو چاند پر اتارنے کا خواہاں ہے۔ منصوبے کے مطابق بالترتیب ایک انسان بردار خلائی جہاز اور ایک قمری لینڈر کو چاند کے مدار میں بھیجنے کے لیے دو کیریئر راکٹ بھیجے جائیں گے ۔ خلائی جہاز اور قمری لینڈر آپس میں منسلک ہوں گے جس کے بعد خلاباز لینڈر میں داخل ہوں گے۔نئے کیریئر راکٹ لانگ مارچ-10 میں مائع ہائیڈروجن، مائع آکسیجن اور مٹی کا تیل پروپیلنٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا، بنیادی طور پر خلائی جہاز اور لینڈرز کو زمین اور چاند  کے مدار میں بھیجنے  کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سی ایم ایس اے نے 2024 میں چینی خلائی اسٹیشن کے لیے دو عملہ بردار مشنز کا بھی اعلان کیا،جو بالترتیب شینژو-18 اور شینژو-19 عملہ برداراسپیس شپ کے ذریعے بھیجے جائیں گے۔