• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ کا سی پی سی اجلاس کے اصولوں کا مطالعہ اوران پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہتازترین

July 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ نے نظم و ضبط معائنہ اور نگران اداروں سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ (سی سی ڈی آئی) کے سیکرٹری لی شی نے ان خیالات کا اظہار سی سی ڈی آئی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے نظم و ضبط معائنہ اور نگران ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں میں سہولت پیدا کرتے ہوئے مکمل اور سخت پارٹی سیلف گورننس اور پارٹی سطح پر اصلاحات کو بروئے کار لانے میں اپنے فرائض کو مکمل طور سے ادا کریں  تاکہ ایک عظیم ملک کی تعمیر اور چینی جدیدیت کے ذریعے تمام محاذوں پر قومی تجدید کی کوششوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔

لی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے  سے متعلق  سی پی سی کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد  چینی جدیدیت کے لیے ایک مضبوط تحریک اور ادارہ جاتی ضمانت فراہم کرے گی۔

لی کے مطابق، نظم و ضبط معائنہ اور نگران اداروں کو نظم و ضبط کے معائنہ اور نگرانی کے نظام میں اصلاحات کے لیے قرارداد میں کیے گئے فیصلوں اور منصوبوں پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے  اس سلسلے میں قیادت کے نظام اور فرائض کو انجام دینے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔