• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ کابدعنوانی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے پر زورتازترین

March 23, 2024

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ  لی شی نے بدعنوانی کی بنیادی وجوہات اور اس کے لیے معاون حالات کو ختم کرنے کی کوششوں پر زوردیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپیکشن کے سیکرٹری لی  شی نے  ان خیالا ت کا اظہار 18 سے 21 مارچ  تک مشرقی صوبہ ژی جیانگ میں فیکٹ فائنڈنگ مشن  کے دوران کیا۔لی نے مقامی دیہاتوں، تحقیقی اداروں اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

لی نے ڈسپلن انسپیکشن کے کمیشنزاور نگرانی کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ  نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو آسان اور یقینی  بنانے اورملک کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ملک کے بنیادی مفادات کو مدنظر  رکھتے ہوئے معائنہ اور نگرانی  کے امورمیں اضافہ کریں۔

 لی نے ایک سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے سیاسی نگرانی کو تیز کرنے، طرز عمل کو مزید بہتر بنانے، نظم و ضبط کے نفاذ اور بدعنوانی کے خاتمے  اور معائنہ اور نگرانی کے نظام میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔