• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے انشورنس اثاثہ جات کے انتظامی ادارے میں رجسٹرڈ مصنوعات کی مالیت 155ارب سے تجاوز کرگئیتازترین

May 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی انشورنس اثاثہ جات کے انتظامی ادارے کی جانب سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں رجسٹرڈ مصنوعات کی مالیت 155ارب 19کروڑ یوآن ( تقریباً22ارب 41کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

اس مدت کے دوران رجسٹرڈ کردہ 108 منصوبوں میں سے، 102 قرضوں کے سرمایہ کاری منصوبوں جبکہ  چار ایکویٹی سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے رجسٹر کیے گئے، جن کے فنڈ کا حجم بالترتیب 144ارب 75کروڑیوآن اور 7ارب93کروڑیوآن تک تھا۔

دیگر دو نجی ایکویٹی انشورنس فنڈز تھے جن کی کل مالیت2ارب 50کروڑیوآن تھی۔

پہلی سہ ماہی کے اختتام تک، ایسوسی ایشن کی جانب سے مجموعی طور پر 64کھرب 90ارب یوآن فنڈ  کے ساتھ 2ہزار 990 مصنوعات کی رجسٹریشن کا انتظام کیا۔