ہاربن (شِہنوا)چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کیلئے براہ راست فضائی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حئی لونگ جیانگ کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ حئی لونگ جیانگ اور ہانگ کانگ کے درمیان شروع کی جانیوالی پہلی براہ راست مسافر پرواز ہے۔
اس براہ راست پرواز کی بدولت 2 ہزار 800 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود دونوں علاقوں کے درمیان فضائی سفر کا دورانیہ سات گھنٹوں سے کم ہو کر پانچ گھنٹے رہ جائے گا۔
چائنہ سدرن ائیرلائنز کی طرف سے شروع کی جانیوالی یہ پرواز ہر جمعرات اور اتوارکو ہاربن اور ہانگ کانگ دونوں مقامات سے چلے گی۔