بیجنگ (شِنہوا) ارضیاتی مشاہدے کے لیے چین کے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ نے خلا میں ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد کام شروع کردیا ہے۔
خلائی جہاز کی پہلے تیار کنندہ وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات کے مطابق گاؤفین -5 02 سیٹلائٹ کو 7ستمبر2021 کو خلا میں چھوڑا گیا تھا۔ ڈیزائنرزنے سیٹلائٹ پر شارٹ ویو انفراریڈ ہائپراسپیکٹرل کیمروں سمیت سات آلات نصب کیے تھے۔
وزارت نے بتایا کہ سیٹلائٹ پر نصب آلات ہوا، پانی اور زمین کی نگرانی کریں گے، آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ملک کی ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے کاربن کی انتہائی سطح اور صفر کاربن کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ سیٹلائٹ دیگر صنعتی صارفین کے لیے معدنی وسائل کے سروے، فصلوں کاپیداواری تخمینہ اور موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کے حوالے سے انتہائی درستگی کے ساتھ ہائپر اسپیکٹرل ریموٹ سینسنگ ڈیٹا بھی فراہم کرے گا۔