• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے بڑے اینی میشن فیسٹیول میں 90 لاکھ مندوبین کی شرکتتازترین

June 03, 2024

ہانگ ژو(شِنہوا) 20 واں چائنہ انٹر ننیشنل کارٹون اینڈ اینی میشن فیسٹیول صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں اختتام پذیر ہو گیا، جس میں 90 لاکھ آن لائن اورآف لائن مندوبین نے شرکت کی۔

پانچ روزہ فیسٹیول کے دوران اہم اور ثانوی مقامات پر دو لاکھ 33 ہزار افراد نے مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی، جبکہ سائٹ پرہونیوالے معاہدوں اور متوقع معاہدوں کی مالیت ایک ارب 28 کروڑ یوان(تقریبا 18 کروڑ امریکی ڈالر) رہی۔

منتظمین کے مطابق  اس سال کے سی آئی سی اے ایف  میں 52 ممالک اور خطوں کی 2 ہزار ایک سو چھپن کمپنیوں اور اداروں نے شرکت کی، 3 ہزار 72 کاروباری نمائندوں کو راغب کیا اور دنیا بھر سے ایک لاکھ 47 ہزار نمائشیں دکھائیں۔

فیسٹیول میں بین الاقوامی اینی میشن گیم، بزنس کانفرنس، کاس پلے ایونٹ اور وائس ایکٹر مقابلے سمیت مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔