• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے بڑے ڈیٹا مرکز میں 26 مئی سے منعقد ہونے والی ایکسپو میں 325 کمپنیاں شرکت کریں گیتازترین

May 19, 2023

گوئی یانگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں 26 سے 28 مئی تک منعقد ہونے والی چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 میں اندرون وبیرون ملک سے کل 325 کاروباری اداروں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

ایکسپو آرگنائزر کے مطابق چینی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کمپنیاں جن میں ہواوے، علی بابا، ٹینسنٹ اور بیدو اور مائیکروسافٹ اور فیوجی فلم جیسی غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں جو اس تین روزہ ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

یہ ایکسپو 2015 سے گوئی یانگ میں منعقد ہو رہی ہے اور یہ چین میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جو بڑی ڈیٹا انڈسٹری میں اہم کامیابیوں کے لیے ایک مواصلاتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

چین کے پہلے نیشنل بگ ڈیٹا جامع پائلٹ زون کے طور پر گوئی ژو صوبہ اپنی اعلیٰ معیار کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر بگ ڈیٹا انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے۔