بیجنگ(شِنہوا)2023 کے پہلے 11 مہینوں میں چین کی عالمی بحری جہاز سازی کی مارکیٹ میں اعلیٰ حیثیت برقرار رہی جس میں پیداوار اور نئے آرڈرز دونوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران ملک کی جہاز سازی کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت12.3 فیصد بڑھ کر 3کروڑ 80 لاکھ 90 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی جو دنیا بھرکا 50.1 فیصد حصہ ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئے آرڈرز گزشتہ سال کی نسبت 63.8 فیصد بڑھ کر6 کروڑ48 لاکھ 50 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تک پہنچ گئے جو اس عرصے کے دوران دنیا کے مجموعی آرڈرز کا 65.9 فیصد ہے۔
نومبر کے آخر تک سیکٹر کے ہولڈنگ آرڈرز کل 13 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 29.4 فیصد زائد ہیں جبکہ یہ حجم عالمی مارکیٹ شیئر کا 53.4 فیصد ہے۔