بیجنگ(شِنہوا)چین کے انشورنس سیکٹر نے اس سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک قرض ادائیگی کی خاطرخواہ صلاحیت برقرار رکھی۔
نیشنل ایڈمنسٹریشن آف فنانشل ریگولیشن (این اے ایف آر) کے اعداد و شمار کے مطابق ریگولیٹری میٹنگ میں لیے گئے جائزہ میں پتہ چلا کہ 186 بیمہ کنندگان کی قرض ادائیگی کی اوسط تناسب اس سال دوسری سہ ماہی کے اختتام تک 188 فیصد رہی۔
این اے ایف آر نے کہا کہ ان کی قرض ادائیگی کا اوسط بنیادی تناسب 122.7 فیصد تک پہنچ گیا۔
خاص طور پر پراپرٹی انشورنس کمپنیوں، لائف انشورنس کمپنیوں، اور ری انشورنس کمپنیوں کی قرض ادائیگی کا اوسط تناسب بالترتیب 224.6 فیصد، 178.7 فیصد، اور 275.2 فیصد رہا۔