• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے بنائے گئے پہلے زمینی سمولیشن خلائی اسٹیشن کو منظوری مل گئیتازترین

February 28, 2024

ہاربن (شِںہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن میں  مقامی سطح پر تیار کردہ خلائی ماحول کے سمولیشن اینڈ ریسرچ انفراسٹرکچر(ایس ای ایس آر آئی) یعنی چین کے پہلے "زمینی خلائی اسٹیشن" کے قابل عمل ہونے کا جائزہ کامیابی  سےمکمل کرلیا گیا ہے۔

ایس ای ایس آر آئی،  زمین پر قائم ایک بڑا خلائی سائنس و ٹیکنالوجی تجرباتی پلیٹ فارم ہے جو خلائی مواد، آلات اور مقناطیسی طبیعیات جیسے شعبوں میں بنیادی سائنسی مسائل کی کھوج کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسے ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے تیار کیا ہے اور اس میں پلازما، ذراتی تابکاری اور شمسی برقی مقناطیسی تابکاری سمیت 9 خلائی ماحولیاتی عوامل کے لیے سمولیشن کی صلاحیت موجود ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ چین کے خلائی شعبے میں ایک بڑی سائنسی تنصیب کے ساتھ ساتھ چین کے شمال مشرقی خطے میں پہلا بڑا سائنسی و تکنیکی بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے۔

ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے برائے خلائی ماحول اور مادی سائنس کے سربراہ لی لی یی نے کہا کہ اس کامیابی سے یہ ممکن ہوگیا ہے کہ مستقبل کے بہت سے تجربات جو پہلے خلا میں کئے جاتے تھے،وہ اب زمین پر کئے جا سکتے ہیں۔

ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے صدر اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم ہان جی کائی نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سائنسی و تکنیکی اختراع ، صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈیشن، اور انتہائی ہنر مند ٹیلنٹ کی نشوونما میں بڑی کامیابیاں آسان کرنے میں چین کے لئے بہت اہم ہوگا۔