تیان جن (شِنہوا) چین کے بندرگاہی شہروں کی بندرگاہی معیشت کی قدر میں بہتری دیکھی گئی جو 2023 کے دوران 62 کھرب رہی یوآن (تقریبا 869.05 ارب امریکی ڈالر) رہی جو ان شہروں کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا 13.4 فیصد ہے۔
بندرگاہ کے حامل چینی شہروں کی بندرگاہی معاشی ترقی رپورٹ 2024 کے مطابق ویلیو ایڈیشن میں گزشتہ برس کی نسبت 192.9 ارب یوآن کا اضافہ ہوا۔ یہ رپورٹ وزارت ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹ پلاننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بلدیہ تیان جن میں منعقدہ تیان جن انٹرنیشنل شپنگ انڈسٹری ایکسپو 2024 کے موقع پر جاری کی۔
رپورٹ میں ملک کے 59 بندرگاہی شہروں کی بندرگاہوں کی اقتصادی ترقی کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
ان میں دریائے یانگسی طاس کے بندرگاہی شہر نمایاں رہے جن کی بندرگاہی معیشت کی مجموعی ویلیو ایڈیشن میں حصہ 44.7 فیصد رہا جو ساحلی علاقوں میں بندرگاہی معیشت کا سب سے ترقی یافتہ خطہ بن کر ابھرا۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں بندرگاہی معیشت کا حصہ بندرگاہی شہروں میں پہلے، دوسرے اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں بالترتیب 15 فیصد، 22 فیصد اور 8 فیصد رہا جبکہ اس میں پہلے اور دوسرے درجے کی صنعتوں کو نمایاں مدد ملی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی بندرگاہی معیشت کا انحصار اب بھی بنیادی روایتی صنعتوں پر ہے جو کم تکنیکی مواد، نامکمل صنعتی چینز اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل سے نمٹ رہی ہیں۔