تیانجن (شِنہوا) چین کے سب سے بڑے آف شور خام تیل کی بوہائی آئل فیلڈ میں 6ہزار88میٹر گہرے نئے کنویں کی کھدائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک) کی تیانجن برانچ نے منگل کوبتایاکہ بوہائی 19-6-ڈی 1 کنویں کو بوژونگ 19-6 کنڈینسیٹ گیس فیلڈ میں تیل اور گیس کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا، بحیرہ بوہائی میں یہ پہلا گیس فیلڈ ہے جس میں قدرتی گیس کے 100 ارب مکعب میٹر سے زیادہ کے ثابت شدہ ذخائرموجود ہیں۔ تیل نکالنے کی صنعت میں عام طور پر 6ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی والے کنوؤں کو انتہائی گہرے کنوؤں میں شمار کیاجاتاہے۔ یہ کنویں گہرے سمندر سے تیل ا ور گیس نکالنے اور زمین کی گہری تہوں سے معدنی وسائل کی دریافت کے لیے ضروری آلات کے طور پر کام کرتے ہیں۔