بیجنگ (شِنہوا) چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چین کے چھانگ ای 6 مشن نے چاند کے دور افتادہ حصے سے 1935.3 گرام نمونے اکٹھے کئے ہیں۔
یہ نمونے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں چینی تحقیقی ٹیموں کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔
محققین چاند سے حاصل کردہ نمونوں کا ذخیرہ اور پروسیسنگ کریں گے جس کے بعد سائنسی تحقیقی کام کا آغاز کیاجائے گا۔
چاند کے دور افتادہ حصے سے نمونے جمع کرنے والا چھانگ ای 6 مشن کا واپسی کیپسول 25 جون کو اندرون منگولیا کے خود مختار علاقے میں اترا تھا۔