بیجنگ(شِنہوا)چاند کی سطح پرلینڈ کرنے والا چین کا چھانگ ای- 6، مشن کے زمین پر واپس آنے والے آربیٹر-ریٹرنرکے ساتھ جمعرات کوچاند کے مدار میں دوپہر2 بج کر48 منٹ(بیجنگ ٹائم) پرکامیابی سے جڑگیا ہے۔
چین کے قومی خلائی ادارے(سی این ایس اے) کے مطابق چاند کے انتہائی دوردراز کے علاقے سے پہلی بار نمونے اکٹھے کرنے والا کنٹینردوپہر 3 بج کر24 منٹ پر مشن کےریٹرنرپر منتقل کردیا گیا ہے۔
منگل کی صبح چاند کے دوردراز کے علاقے سے اڑان بھرنے اور چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد، مشن نے چاربار اپنی پوزیشن میں ردوبدل کیا اورآربیٹر-ریٹرنر سے 10 کلومیٹربلندی اورتقریباً 50 کلومیٹربالمقابل آتے ہوئے آہستہ آہستہ اس کے قریب آتے ہوئے کامیابی سے منسلک ہوا۔
یہ دوسرا موقع ہے جب چینی خلائی جہاز چاند کے مدار میں مشن کے ریٹرنر کے ساتھ منسلک ہوا ہے اس سے پہلے 2020 میں چھانگ ای- 5 نے اسی طرح کامیابی سے ملاپ کیاتھا۔
مشن کا ریٹرنراب چاند کے مدار سے مناسب وقت پر زمین پر واپس آنے کی تیاری کرے گا۔