• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے چھوٹے جوہری ری ایکٹرکے بنیادی ماڈیول نے مطلوبہ مقاصد کا امتحان مکمل کرلیاتازترین

July 14, 2023

دالیان(شِنہوا) دنیا کے پہلے کمرشل چھوٹے ماڈیولرری ایکٹر(ایس ایم آر) کے بنیادی ماڈیول نے مطلوبہ مقاصد کا امتحان مکمل کرلیا ہے،جو چین میں ایس ایم آر کی تکنیکی جدت میں ایک پیش رفت ہے۔

لنگ لونگ ون نامی ری ایکٹر ایک کثیرالمقاصد چھوٹا ماڈیولر پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہے جسے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے خود تیار کیا ہے۔ بنیادی ماڈیول لنگ لونگ ون کا مرکزی حصہ ، جسے چین کے نیوکلیئر پاور انسٹی ٹیوٹ نے ڈیزائن، تیار اور خریدا ہے۔

فرسٹ ہیوی انڈسٹری گروپ سے منسلک دالیان نیوکلیئر پاور پیٹرو کیمیکل کارپوریشن کے ایک عہدیدار وو چھیونگ نے کہا کہ اس میں پریشرویسل،اسٹیم جنریٹراور دیگر آلات شامل ہیں۔  آزادانہ جدت کے ذریعے، محققین نے بہت سی کلیدی ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے  بنیادی ماڈیول کے لیے انجینئرنگ ایپلی کیشنز اور حتمی منظوری کویقینی بنایا۔