ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں دنیا کی سب سے بڑی چھوٹی اشیا کی منڈی یی وو کی درآمدات و برآمدات میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا۔
یی وو کسٹمز کے مطابق شہر کی مجموعی درآمدات و برآمدات رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں 118.44 ارب یوآن (17.1 ارب امریکی ڈالرز ) تھی جو 11.4 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
کسٹمز نے بتایاکہ اس مدت میں برآمدات 11 فیصد بڑھ کر 107.09 ارب یوآن ہوگئی جبکہ درآمدات 15.6 فیصد اضافے سے 11.35 ارب یوآن رہی۔
غیرملکی تاجروں کی یومیہ آمد میں گزشتہ برس کی نسبت اوسطاً 30.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقامی کاروباری افراد کے مطابق غیر ملکی خریداروں کی واپسی سے شہر کی برآمدات بڑھی ہے۔
کسٹمز کی زیرنگرانی پلیٹ فارمز پر سرحد پار ای کامرس کی قدر میں پہلی سہ ماہی کے دوران 111 فیصد اضافہ ہوا۔ جس سے مقامی تاجروں کے لئے سمندر پار معاہدوں کے مواقع ابھرے۔