• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے دیہی پالیسی بینک کا دیہی علاقوں کی بحالی میں مالی معاونت بڑھانے کا منصوبہتازترین

February 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دیہی پالیسی بینک ''زرعی ترقیاتی بینک''  نے دیہی  علاقوں کی بحالی  کو فروغ دینے کے سلسلے میں ملک کے سرسبز دیہی بحالی پروگرام کے لیے قرضہ جات کی مد میں امداد بڑھانے کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔

بینک کا کہنا کہ وہ اس  پروگرام کے اہم شعبوں کےلیےدرکار مالی امداد پر توجہ مرکوز کرے گا جس میں معیارِ زندگی میں بہتری  اور زراعت اور دیہی علاقوں میں جدت لانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا شامل ہے، جبکہ پروگرام کے لیے مالی امداد کی فراہمی  کے موثر ذرائع بھی تلاش کیے جائیں گے۔

قرض دہندہ ادارے کا کہنا ہے کہ دیہی معیارِ زندگی میں بہتری، ماحولیاتی تحقیق کے تحفظ، دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے اور ڈیجیٹل دیہات  کی تعمیر کے لیے بڑے پیمانے پر مددفراہم کی جائے گی۔

بینک کی جانب سے کسانوں کو قرضوں کے بوجھ سے محفوظ  رکھنے کے لیے ان کی آمدن بڑھانے میں مدد کے ذرائع کو مزید وسیع کرنے کا بھی اعادہ کیا گیاہے۔

اعداد و شمار  کے مطابق سال2023 میں بینک کی جانب سےسرسبز دیہی بحالی پروگرام کے کلیدی شعبوں کے لیے کل 488 ارب یوآن (تقریباً 68.67  ارب ڈالر) کے قرضے جاری کیے گئے۔