• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے دو صوبوں نے کم سے کم اجرت میں 9 فیصد اضافہ کر دیاتازترین

January 16, 2024

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کےترقی پذیر مشرقی صوبوں ژی جیانگ اور جیانگ سو نے اس ماہ سے کم از کم اجرت میں تقریباً 9.2 فیصد اضافہ کیا ہے تاکہ کارکنوں کو سہولت اور ضروریات زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

صوبائی حکومت نے ایک سرکلر میں کہا کہ ژی جیانگ میں کل وقتی کارکنوں کی کم سے کم ماہانہ اجرت کو بڑھا کر 2 ہزار 490 یوآن (تقریباً 350 ڈالر)، صوبے کے مختلف شہروں میں 2 ہزار 260یوآن یا  2ہزار 10  یوآن مقرر کر دیا گیا ہے۔

 1994 میں ژی جیانگ میں کم سے کم اجرت کے نظام کے آغاز کے بعد سے یہ 18 واں اضافہ ہے۔ صوبے نے آخری بار اگست 2021 میں اپنی کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا تھا۔

صوبائی محکمہ انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق پڑوسی صوبے جیانگ سو میں کل وقتی کارکنوں کی کم سے کم ماہانہ اجرت کو بھی اس ماہ مختلف شہروں میں بڑھا کر 2 ہزار 490 یوآن،2 ہزار 260  یوآن یا 2 ہزار 10  یوآن کر دیا گیا ہے۔