بیجنگ(شِنہوا) چین کی جانب سے دوبارہ قابل استعمال بنائے جانےوالے کمرشل راکٹ ایس کیو ایکس - 2وائی نے کامیابی کے ساتھ عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ فلائٹ ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے۔
راکٹ تیار کرنے والی کمپنی آئی -اسپیس کے مطابق 17 میٹر لمبا ڈیمانسٹریشن راکٹ، جو دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے نے گزشتہ روزجیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےدوپہر 2بجے ٹیک آف کیا۔
مائع آکسیجن میتھین انجن سے چلنے والے، راکٹ کی اسٹیج 178.42 میٹر کی بلندی پر پہنچی،50 سیکنڈ سے زیادہ کے بعد، یہ 0.025 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے آسانی سے ہدف کے مقام پر اترا گیا،لینڈنگ پوزیشن کی درستگی تقریباً 1.68 میٹر تھی۔
آئی -اسپیس کے مطابق اس ٹیسٹ مشن کے ذریعے، کلیدی ٹیکنالوجیز کا بنیادی ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، مشن سے درمیانے اور بڑے دوبارہ قابل استعمال مائع آکسیجن میتھین راکٹوں کی تیاری کے لیے تکنیکی مدد فراہم ہوئی ہے۔