• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے دورہ پرآئے خلائی ماہرین کا خلائی تحقیق میں تعاون کو فروغ دینے کا مطالبہتازترین

May 04, 2024

ہائیکو(شِنہوا) خلائی تحقیق کے شعبے کے  بین الاقوامی وفود نے چین کے چھانگ ای-6 مشن کے لیے وسیع  بین الاقوامی تعاون کو سراہتے ہوئے چاند اورگہری خلائی تحقیق کے شعبے میں مزید تعاون رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کی دعوت پر 12 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 50 نمائندوں نے چھانگ ای-6 مشن کے بین الاقوامی پے لوڈزکے حوالے سے منعقدہ  ورکشاپ میں شرکت کے ساتھ ساتھ  جنوبی صوبے ہائی   نان میں وینچھانگ اسپیس لانچ سائٹ پرمشن کی روانگی کا مشاہدہ کیا۔ توقع ہے کہ چھانگ ای-6 مشن چاند کے دوردراز کے علاقے سے  نمونے اکٹھے کرے گا، یہ مشن انسانی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہے۔ مشن کے ذریعے  بین الاقوامی تعاون کے ذریعے تیار چار پے لوڈ چاند کی جانب بھیجے گئے ہیں، جس سے دنیا کے سائنسدانوں کو مزید مواقع فراہم اور خلائی تحقیق میں انسانی مہارت کےاشتراک کا موقع فراہم ہوا ہے۔ فرانس، اٹلی اور یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے سائنسی آلات چھانگ ای-6  کے لینڈرکے ذریعے چاند کی سطح پر جبکہ پاکستان کا ایک چھوٹا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں بھیجا گیا ہے۔