• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے دوسری سہ ماہی کے واجب الادا بیرونی قرض میں کمیتازترین

September 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے واجب الادا بیرونی قرض رواں سال جون کے اختتام پر24.3 کھرب امریکی ڈالر رہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کی نائب سربراہ وانگ چھون ینگ نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار مارچ کے اختتام پر واجب الادا قرض سے 2 فیصد یا 57.1 ارب امریکی ڈالر کم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شرح تبادلہ اس کمی کی بنیادی وجہ ہے جس کے سبب رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرض میں 54.5 ارب امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا  ملک کی طویل مدتی ترقی کے بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہ ہو نے کے سبب معیشت کی بحالی اور بہتری جاری رہے گی جس کے باعث چین کے بیرونی قرض کی سطح مستحکم رہے گی۔