بیجنگ(شِنہوا) چین کے جنوبی دریائے بی جیانگ میں پرل ندی کے طاس میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے رواں سال کا دوسرا سیلاب آیا۔
چینی وزارت آبی وسائل کے مطابق گزشتہ رات 8 بج کر 45 منٹ پرصوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چھنگ یوان میں شی جیاؤ ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن پر پانی کا بہاؤ 12 ہزار مکعب میٹر فی سیکنڈ تک بڑھ گیا جو وزارت کا سیلاب کے لیے مقرر کردہ حد معیارہے۔
وزارت نے سیلاب پر قابو پانے کے لیے سطح 4 کے ہنگامی ردعمل کو برقرار رکھتے ہوئے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کو نافذ کریں۔
دریائے بی جیانگ میں پرل ندی کے طاس میں اس سال کا پہلا سیلاب 7 اپریل کو آیا جو 1998 میں چین کے بڑے دریاؤں میں آنے والے سیلاب کے بعد آنے والا پہلا بڑا سیلاب ہے۔