• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے دریاؤں اور جھیلوں کی بنیادی حالت بہتر ہو رہی ہے، وزیر آبی وسائلتازترین

September 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) وزیر آبی وسائل لی گوینگ نے بیجنگ میں 18ویں ورلڈ واٹر کانگریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کے دریاؤں اور جھیلوں کی حالت بنیادی طور پر بہتر ہوئی ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق چین میں 45 ہزار 203 دریا ہیں جن کے دریائی طاس کا رقبہ پچاس مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے جبکہ 2 ہزار 865  جھیلیں ہیں جن کے پانی کی سطح کا رقبہ ایک مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

چین نے مربوط تحفظ اور منظم انتظام کو نافذ کرکے دریاؤں اور جھیلوں کی حالت کو بہتر بنایا ہے۔ وزارت کے مطابق کئی سالوں سے خشک یو نگڈ نگ در یا کے بیجنگ سے گزرنے والے کچھ حصوں کو  مکمل بہاؤ پر بحال کر دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق چین نے اپنے آبی وسائل کے انتظام کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے پانی کے تحفظ  کے منصوبوں کے مشترکہ آپریشن پر عمل درآمد اور ملک کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کو متوازن بنانے کے لیے پانی کی منتقلی کے منصوبوں کو استعمال کرنا شامل ہے۔