• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے فارسٹ پروڈکٹس تجارتی میلے میں 12کروڑ یوآن کے معاہدے طے پاگئےتازترین

September 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا) نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کوبتایاکہ مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ہی ژی میں گزشتہ روز اختتام پذیر ہونے والےتین روزہ تجارتی میلےمیں تقریباً 10 ممالک اور خطوں سے 752 کاروباری اداروں اور 88ہزار افراد نے شرکت کی۔

 "ماحول دوست اور کم کاربن والی جنگلاتی صنعت پر توجہ کے ساتھ  ایک اعلیٰ معیار کے ترقیاتی پائلٹ زون کی تعمیر میں تعاون " کے تھیم کے ساتھ تجارتی میلے کا آف لائن مقام 2ہزارمعیاری بوتھس کے برابر تھا۔ انتظامیہ کے مطابق تجارتی میلے میں کلاؤڈ پلیٹ فارم کا بھی آغاز کیا گیا، جس کے لیے 300 سے زائد کاروباری ادارے پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکے تھے۔