• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے فینگ یون-4 بی موسمی سیٹلائٹ نے کام شروع کردیاتازترین

March 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے موسمیاتی سیٹلائٹ فینگ یون-4 اے(ایف وائی-4اے) کے متبادل ایف وائی-4 بی نے تقریباً ایک ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کے بعدمنگل کو دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

ایف وائی-4 بی نے رواں سال یکم فروری کو 133 ڈگری مشرقی طول البلد سے  کھسکنا شروع کیا تھا جو  19 فروری کو 105 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کے خط استوا کے اوپر جیو سٹیشنری مدار میں پہنچا تھا۔ مدارکوایڈجسٹ کرنے کے بعد ایف وائی-4 بی کے زیر مشاہدہ زمین کے حصے کو مغرب کی طرف بڑھا گیا ہے، جس سے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کوبہتر موسمیاتی خدمت فراہم ہوسکیں گی۔

نیشنل سیٹلائٹ میٹرولوجیکل سنٹر کے عہدیدار ژینگ شوڈونگ نے کہا کہ  ایف وائی-4 بی اس وقت بہتر طور سے کام کرنے والے سیٹلائٹ-ارتھ سسٹم اور بہترین تکنیکی کارکردگی کے ساتھ بہترین حالت میں ہے۔