• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے فوٹو وولٹک سیل شعبےمیں تیزتر توسیع ریکارڈتازترین

October 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے فوٹو وولٹک سیل کے شعبے میں اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں تیزتر توسیع کا رجحان برقراررہا۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق چین میں رواں سال جنوری سے ستمبر تک فوٹو وولٹک سیلز کی پیداوار 384.28 گیگا واٹ تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت63.2 فیصد زائد ہے۔

صرف ستمبر میں چین کی فوٹو وولٹک سیلز کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت  65.4 فیصد اضافے سے 51.4 گیگا واٹ تک پہنچ گئی۔