چھانگ شا(شِنہوا) چین کے صوبے ہونان میں بارش کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی 15 ہو گئی ۔
صوبائی ہنگائی کمان مرکز کے مطابق ہینگ یانگ شہر کے یولین گاؤں میں گزشتہ صبح 8 بجے مٹی کا تودہ گرا تھا جو رہائشی مکان کا ایک حصہ اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔
اس واقعے میں15 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
3 سو سے زیادہ امدادی کارکنوں کو علاقے میں بھیجا گیا تھا جہاں امدادی سرگرمیاں مکمل ہو گئیں ہیں۔