• Unknown, Unknown
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے گوانگ شی ژوآنگ خودمختار علاقے اور ویتنام کے درمیان نقل وحمل کے لیے سمندری راستہ کھل گیاتازترین

March 06, 2024

نان ننگ(شِنہوا)چین کےجنوبی  گوانگ شی ژوآنگ خودمختار علاقے اور ویتنام میں دا ننگ کوسمندری راستےکے ذریعے جوڑنے  کے لیے انٹرماڈل نقل وحمل کا راستہ ضروری استعمال کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ویتنام کے دا ننگ سے ساگودانہ پر مشتمل  کنٹینرز کی پہلی کھیپ گوانگ شی میں بیِ بو خلیج بندرگاہ چھن ژو کے کنٹینر ٹرمینل پر پہنچی، جہاں سے اسے سڑک کے ذریعے سے گوانگ شی کےشہر چھونگ ژو میں فیکٹریوں تک پہنچایا جائے گا۔

گوانگ شی بیِ بوخلیج انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے آپریشن مینیجر لیو فومنگ کا کہنا تھا کہ ساگودانہ کو صنعتی اور انسانی استعمال کےلیے محفوظ شراب کی تیاری کی غرض سے پروسیس کیا جائے گا۔

لیو فومنگ نے کہا کہ سمندر ی راستے سے سڑک تک نقل و حمل کھلنے سے سفر کا دورانیہ کم ہوکر تقریباً سات روز تک آگیا ہے اس طرح ماضی میں استعمال ہونے والے راستے کے مقابلے میں  نقل و حمل کے وقت میں نصف سے زیادہ بچت ہوئی ہے جس میں تقریباً 20 دن لگتے تھے جبکہ لاگت تقریباً ایک جیسی ہی رہے گی۔

گوانگ  شی بی بو  خلیج انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لی ٹائےلین نے کہا ہے کہ اس راستہ سے  بی بو گلف پورٹ کی نقل و حمل کی صلاحیت کو فروغ ملے گا  اور یہ  نئی بین الاقوامی سمندری و زمینی تجارتی راہداری کی ترقی میں معاون ثابت ہوگاجو چین  کے مغربی صوبوں اور آسیان رکن ممالک کی جانب سے تعمیر کردہ  تجارت اور رسد کے لیے ایک گزرگاہ ہے۔